★ســبــق آمـــوز کــہـــانــیـــاں★
بے اعتمادی
● گزشتہ رات دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کے بعد گھر آ رہا تھا تو گلی کے کونے میں ایک جوان لڑکی ایک بچہ کو اٹھاۓ ٹہل رہی تھی۔ میں نے قریب جا کر پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے تو اس نے بچہ کی بیماری کا بتایا میں نے کہا چلو کسی ہسپتال میں لے چلتا ہوں۔ لیکن اس لڑکی نے مجھے ایسے دیکھا کہ جیسے میں بھوت ہوں اور انکار کرتے ہوئے نظروں سے غائب ہو گئی۔
● ایک دن ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ لے رہا تھا ایک آدمی آیا میرے ساتھ کھڑا ہو گیا اور ٹکٹ لینے لگ پڑا پیسے دینے کی باری آئی تو اس نے دو ہزار کا نوٹ دیا بکنگ کلرک بگڑ گیا اس نے پیسے لینے سے انکار کر دیا کہ اس کے پاس صبح صبح چھٹا نہیں جاؤ جا کر چینج لیکر آؤ۔۔ اب وہ بندہ بڑا پریشان ہوا۔۔ میں نے اسے کہا گھبراؤ نہیں لاؤ نوٹ دو میں چینج دے دیتا ہوں۔۔ دیہاتی نے مجھے ایسے دیکھا کہ جیسے میں کسی اور سیارے کی مخلوق ہوں اور انکار کرتے ہوئے چلا گیا۔
● ہم چار پانچ دوست ہیں۔ سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ محلے کے چاچا رفیق کی بیٹی کی شادی ہے اور وہ بیچارہ غریب ہے مل کر مدد کرتے ہیں۔ پیسے جمع کیے تھوڑے سے اور ایک دوست کو بھیج دیا کہ جاو دے آو. چاچا رفیق نے لینے سے انکار کر دیا کہ میں کیوں لوں نہیں چاہیے۔ جاؤ بھاگو۔
☆ اس سب کی وجہ صرف اور صرف بے اعتمادی ہے۔۔ ہم ایک ایسے معاشرے سماج میں رہ رہے ہیں کہ کسی کو بھی دوسرے پر بھروسہ نہیں یہاں تک کہ خونی رشتے بھی ایک دوسرے پر اعتبار کرنے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچتے ہیں۔۔ حقیقت بھی یہ ہے کہ آج اگر کوئ شخص کسی پر مہربان ہوتا ہے تو صرف اپنے فائدہ کے لیے نا کہ حقیقتاً مدد کے لیے۔
☆ خدا کے لیے اپنے دل نرم کریں دلوں سے کدورتیں نکالیے۔۔ جب بھی کوئ معاشرہ ختم ہونے پر آتا ہے تو یہ بے اعتمادی کی فضا پھیل جاتی ہے پھر معاشرہ زوال کی طرف تیزی سے آنا شروع ہو جاتا ہے۔
🌹🍃🌹🍂🌹🍃🌹🍂🌹🍃🌹🍂🌹🍃🌹🍂🌹🍂🌹🍃🌹🍂
______________